افغانستان کی جنگ پاکستان میں لڑنے کی امریکی خواہش پوری نہیں کریں گے ،انجنیئر خرم دستگیر

افغانستان کی جنگ پاکستان میں لڑنے کی امریکی خواہش پوری نہیں کریں گے ،انجنیئر خرم دستگیر

اسلام آباد: وزیر دفاع انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کی جنگ پاکستان میں لڑنے کی امریکی خواہش پوری نہیں کریں گے, ہم داعش کو پنپنے نہیں دیں گے, ہم نے بہت خون بہایا ہے اب دوبارہ نہیں بہانے دیں گے.

نیو نیوز کے پروگرام نیوز ٹاک میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ ہم نے اپنا ملک صاف کیا ہے آج 2017کا پاکستان 2009کا پاکستان نہیں ہے پاکستان نے بھرپور کوشش کی کہ دہشتگردی کو ختم کر سکے, پاکستان نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا ہے, ضرب عضب کے بعد رد الفساد جاری ہے, پاکستان میں کسی دہشتگرد تنظیم کی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں ہے وہ ہم نے ختم کر دی ہیں، پاکستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے گروہ پاکستان کے شہروں اور سرحدی علاقوں میں چھپے بیٹھے ہیں جنہیں ہم آہستہ آہستہ ختم کر رہے ہیں۔ قبائلی علاقوں میں آپریشن ہوئے ہیں، حال ہی میں راجگال میں ہوا ہے، اس کے باوجود ابھی بھی شہادتیں ہو رہی ہیں، بلوچستان میں شہادتیں ہو رہی ہیں جھل مگسی میں بھی واقعہ ہوا ہے، یہ کہنا ہے کہ ہم نے چیلنج پر پورا غلبہ پا لیا ہے درست نہیں ہے، گھر تو صاف کرنا ہے ہم نے امریکیوں اور یورپی یونین کے ممالک کو بتایا ہے کہ بلوچستان میں بھارت کا کردار بڑا بھیانک ہے۔ بھارت بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے حالیہ دنوں میں ان کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا  جب تک یہاں ٹی ٹی پی موجود تھی بھارت نے اس کو سپورٹ کیا۔ یہ سارے معاملات ان کے سامنے رکھ رہے ہیں بھارت کی بلوچستان میں مداخلت کے ثبوت ہم نے امریکہ اور اقوام متحدہ کو دیے ہیں، میں نے خود یہ ڈوزیر یورپی یونین کو برسلز میں دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھارت کے کردار سے ہر کوئی واقف ہے 2009سے 2017آگیا ہے ضرب عضب کے باوجود اگر امریکہ کا بیانیہ تبدیل نہیں ہوا تو اس کی وجہ سی پیک ہے امریکہ کے ساتھ تعلقات دیرینہ ہیں امریکہ افغانستان میں بُری طرح ناکام ہوا ہے امریکہ کی خواہش ہے کہ ہم افغانستان کی جنگ اپنی مٹی پر لڑیں ہم یہ نہیں ہونے دیں گے ہم افغانستان کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑیں گے۔

ایک سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ داعش اس وقت افغانستان میں موجود ہے اس معاملے پر پاکستان اور امریکہ کے مفادات ایک ہیں ہم داعش کو پنپنے نہیں دیں گے ہم اپنے ساڑھے چھ ہزار فوجی ، 17ہزار پاکستانی شہری اور 50ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہم نے بہت خون بہایا ہے اب دوبارہ نہیں بہانے دیں گے۔

مصنف کے بارے میں