میانمار میں ایسا کام ہو گیا جس کے بارے کسی نے سوچا بھی نہ تھا

میانمار میں ایسا کام ہو گیا جس کے بارے کسی نے سوچا بھی نہ تھا

ینگون :میانمار کی ریاست راکھین میں امن کے قیام کے لئے ہزاروں شہریوں نے امن ریلی نکالی۔
تفصیلات کے مطابق ینگون میں نکالی جانے والی امن ریلی میں 10 ہزار سے زائد شہری ینگون فٹبال اسٹیڈیم میں جمع ہوئے۔ بدھ مت کے پیروکاروں سمیت مسیحی، ہندو اور مسلم شہری شامل تھے۔بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے نعرے لگائے گئے۔امن ریلی کے شرکاءنے راکھین میں بحالی امن کے لئے میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی کے اقدمات کی حمایت کی۔
امن ریلی کو میانمار کی طرف سے امن کوششوں کے پہلے قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔دریں اثنائرکھین سے روہنگیا مسلمانوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ روز بھی10 ہزار سے زائد پناہ گزین بنگلہ دیش پہنچے۔