اپنی اداکاری سے ایسے نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں ‘ جویریہ عباسی

اپنی اداکاری سے ایسے نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں ‘ جویریہ عباسی
کیپشن: تصویر:جویریہ عباسی انسٹاگرام

لاہور:نامور اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں ٹی وی ڈرامے حقیقی وعوامی مسائل پر بنائے جارہے ہیں اور اسی وجہ سے یہ عوامی حلقوں میں بہت مقبول ہیں ، جو چیز حقائق سے متاثر ہوکر پیش کی جائے وہ اپنا اثر ضرور چھوڑتی ہے ۔

View this post on Instagram

@nouman_couture PR @aniqas.official #juvariaabbasi #loveyourself #love #giorgioarmani #lifeofanactor #showbzpakistan

A post shared by juvaria abbasi (@juvariaabbasi) on


تفصیلات کے مطابق اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا کہ ایک وقت میں پی ٹی وی کے ڈراموں کو کوئی ثانی نہیں تھا مگر اب پرائیویٹ سیکٹر میں ایسے شاہکار ڈرامے بنائے جارہے ہیں جن کی مقبولیت میں روز برروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔


 انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں نے بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں کام کیا ہے مگر آج بھی تشنگی باقی ہے، میں سمجھتی ہوں کہ ابھی مجھے اور بہت سارا کام کرنا ہے اور مجھے اپنی اداکاری سے ایسے انمٹ نقوش چھوڑنے ہیں کہ لوگ برسوں میری اداکاری کو یاد رکھیں ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بشری انصاری اور صبا ء پرویز بہترین اداکارہ ہیں اورجونیئر زکیلئے اکیڈمی کا درجہ رکھتی ہیں ۔