رافیل نڈال نے فرنچ اوپن جیت لیا، جوکووچ کو شکست

رافیل نڈال نے فرنچ اوپن جیت لیا، جوکووچ کو شکست

پیرس : رافیل نڈال نے جو کو وچ کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ،رافیل نڈال نے فیڈرر کا ریکارڈ برابر کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کے رافیل نڈال نے فرنچ اوپن کے فائنل میں حریف کھلاڑی نوواک جووکوچ کو شکست دے کر فائنل جیت لیا، رافیل نڈال نے بیسواں گرینڈ سلم ٹائٹل جیت کر فیڈرر کا ریکارڈ برابر کردیا۔

اسپینش اسٹار نے کلے کورٹ کنگ نڈال کا یہ تیرہواں فرنچ اوپن ٹائٹل ہے، نڈال نے ورلڈ نمبر ون جوکووچ کو 6-0، 6-2، اور 7-5 سے شکست دی۔

پیرس میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال کا مقابلہ ارجنٹائن کے ڈایا گو شوارٹز زمان سے ہوا ،نڈال نے پہلے تینوں سیٹس جیت کر اپنی برتری ثابت کردی، ان کی جیت کا اسکور چھ تین ،چھ تین اور سات چھ رہا وہ 13و یں بار فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔

دوسرے سیمی فائنل میں نواک جوکووچ اور اسٹیفنوس ( (Stefanos Tsitsipas کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ،دو سیٹ اسٹیفنوس نے جیتے جس کے بعد جوکووچ نے انہیں سنبھلنے نہ دیا اور میچ چھ تین ، چھ دو ، پانچ سات ، سات چھ اور چھ ایک سے جیت لیا ۔