نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے

نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے

لندن: ن لیگ کے رہنما میاں نواز شریف کی وطن واپسی کا سفر شروع ہوگیا، لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے۔نواز شریف کی پرواز لندن کے وقت کے مطابق چار بجکر ایک منٹ پر ٹرمینل فور سے روانہ ہوئی اور سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق بارہ  بجے جدہ پہنچی۔

 مسلم لیگ ن کے کارکن اپنے قائد کو الوداع کہنے ایون فیلڈ پہنچے تھے۔سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے دوران نواز شریف کی اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے اور وہاں 3 دن قیام کے بعد 21 اکتوبر کو لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔

دبئی سے وطن واپسی کیلئے سپیشل طیارہ بک کرایا گیا ہے ۔خصوصی پرواز  کو"امید پاکستان" کا نام دیاگیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں