اسلام آباد: مذہبی جماعت کی کال پر جڑواں شہر دوسرے روز بھی مکمل بند ہے۔ احتجاج کی وجہ سے معمولاتِ زندگی مفلوج ہو چکے ہیں اور شہری گھروں میں محصور ہیں۔
شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں تاکہ احتجاج کو محدود کیا جا سکے۔
امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں اطراف میں پولیس کی بھاری نفری اور ڈنڈا بردار فورس تعینات کی گئی ہے۔