لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام سرکاری سکولوں میں ہراسمنٹ کمیٹیاں تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ کمیٹیاں پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولز میں قائم کی جائیں گی تاکہ لڑکیوں کے لیے محفوظ اور باوقار تعلیمی ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔
ہر کمیٹی تین رکنی ہوگی جس میں کم از کم تین اساتذہ شامل ہوں گے، اور خواتین کی نمائندگی لازمی ہوگی تاکہ ہراسمنٹ کے واقعات کو روکنے اور فوری کارروائی کی جا سکے۔