خواجہ آصف ایران پہنچ گئے ،اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے

خواجہ آصف ایران پہنچ گئے ،اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے تناظر میں ایران پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کو ایران کے نائب سفیر نے اسلام آباد سے ایران کیلئے روانہ کیا۔ خواجہ آصف کے ہمراہ مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی ایران پہنچی ہیں۔ اپنے دورے کے دوران خواجہ آصف ایرانی صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں پاک ایران تعلقات اور عالمی اور خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کچھ روز پہلے چین کے دورے پر بھی گئے تھے جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔