'مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں، آئی جی پولیس کے معاملے پر کوئی تنازع نہیں تھا'

'مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں، آئی جی پولیس کے معاملے پر کوئی تنازع نہیں تھا'

کراچی: قائد اعظم محمد علی جناح کے 69 واں یوم وفات پر وزیر اعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی۔ مراد علی شاہ کا مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ قائداعظم نے جس طرح کا ملک سوچا تھا ہمیں اس پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے خیالات پر سیاسی قائدین کو بھی چلنا ہو گا۔ قائد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے اور قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کا دن ملک کی تاریخ کا اہم دن ہے آج بابائے قوم کی برسی ہے یہاں حاضری دینا ہم سب کا فرض ہے اور پاکستان بابائے قوم کے خواب پر پورا اترے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے معاشی ترقی بہت اہم ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا آئی جی سندھ پولیس کے معاملے پر کوئی تنازع نہیں عدالت کا معاملہ تھا وہیں سے فیصلہ آیا۔ عدالتی احکامات کے مطابق کام ہو رہا ہے اور انتظامی مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں