طیب اردوان اور ڈونلڈ ٹرمپ میں رابطہ ہو گیا ٗ اہم امور پر تبادلہ خیال

طیب اردوان اور ڈونلڈ ٹرمپ میں رابطہ ہو گیا ٗ اہم امور پر تبادلہ خیال

انقرہ : ترکی کے صدر طیب اروان نے ترکی اور امریکہ کو مشترکہ طور پر علاقائی استحکام کیلئے اقدامات کرنے چاہیں ٗ باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے

ان خیالات کا اظہار ترک صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک بات چیت میں کیا۔ قازقستان کے دورہ کے دوران امریکی صدر سے ٹیلی فون پر علاقائی سلامتی کے موضوع پر بات چیت ہوئی

دونوں صدور نے علاقائی سکیورٹی کو بہتر بنانے اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کو بھی اپنی گفتگو کا حصہ بنایا۔ ترک صدر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی اور امریکا کو علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ طور پر اقدامات کرنے ہوں گے۔