فرانسیسی صدر کا امریکااور جاپانی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

فرانسیسی صدر کا امریکااور جاپانی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

پیرس:فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے ٹیلی فون پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے سے شمالی کوریا کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطے میں شمالی کوریا کی بڑھتی اشتعال انگیزی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بارے بات چیت کی ہے۔ فرانسیسی صدر ماکروں نے ان دونوں رہنماﺅں کے ساتھ کمیونسٹ کوریا پر دباﺅ بڑھانے اور پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق تینوں رہنماﺅں نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں پر عالمی سطح پر ردعمل ظاہر کرنے پر زور دیا۔ عالمی برادری پیونگ یانگ کے ان متنازعہ پروگراموں کو علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیتی ہے۔
خیا ل رہے کہ شمالی کوریا یکے بعد دیگرے کامیاب ایٹمی تجربے کرتا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ بیلسٹک میزائلز کے میدان میں بھی قدموں کو مضبوط کرنے کے درپے ہے جو کہ امریکا سمیت دوسری بڑی عالمی طاقتوں کیلئے انتہائی تشویشناک عمل ہے ۔