اگر بھارتی کھلاڑی بھی آتے تو ورلڈ الیون کو چار چاند لگ جاتے : شاہد آفریدی

اگر بھارتی کھلاڑی بھی آتے تو ورلڈ الیون کو چار چاند لگ جاتے : شاہد آفریدی

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ 11میں اگر بھارتی کھلاڑی بھی آتے تو میلے کو چار چاند لگ جاتے ۔ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی سارے پاکستان کی جیت ہے۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب پوری دنیا سے کھلاڑی پاکستان آ رہے تھے تو بھارتی کھلاڑیوں کو بھی کرکٹ سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے ساری چیزیں بھول کر پاکستان آنا چاہیے تھا اور کرکٹ کے اس میلے میں رنگ لگانا چاہیے تھا۔