اداکارجونی لیور بھی عمر شریف کیلئے میدان میں آگئے 

Umar Sharif,Jhony lever,Pakistan Comedian

ممبئی :جیسے عمر شریف نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں بالکل اسی طرح بھارتی معروف کامیڈین جونی لیور بھی اپنے منفرد انداز سے پوری دنیا میں اپنا ایک اعلیٰ مقام رکھتے ہیں ،جانی لیور اپنے ساتھی دوست عمر شریف کی خرابی صحت کا انتہائی افسردہ ہو گئے اور عوام سے عمرشریف کیلئے ایک اہم اپیل بھی کر ڈالی ۔

بھارتی اداکار جانی لیور نے پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کی صحت کیلئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج لاکھوں کروڑ وں لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے عمر شریف کو آپ کی دعائوں کی اشد ضرورت ہے ،جونی لیور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم سب کے عزیز فنکار عمر شریف صاحب جنہوں نے پوری دنیا کو ہنسایا، ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے، سن کر بے حد دکھ ہوا۔

اداکار نے مداحوں کو پیغام دیا کہ ہم سب عمر شریف کیلئے دعا گو ہیں، آپ بھی ان کیلئے دعا کریں تاکہ وہ جلدی سے ٹھیک ہوجائیں،جونی لیور نے عمر شریف سے مخاطب ہوتے ہوئے انہیں جلد صحتیابی کی دعا بھی دی۔