کولمبو میں بوندا باندی، میچ روک دیاگیا 

کولمبو میں بوندا باندی، میچ روک دیاگیا 

کولمبو:کولمبو میں بوندا باندی، میچ روک دیاگیا ہے۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بوندا باندی کی وجہ سے روک دیاگیا ہے۔ دونوں ٹیموں  کے کھلاڑی گرائونڈ سے باہر چلے گئے ہیں۔ پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 44 سکور بنائے ہیں ۔پاکستان کی طرف سے دوسرے آئوٹ ہونے والے بیٹر بابر اعظم تھے انہوں نے 10 سکور بنائے ۔ ان کوپانڈیا نے آئوٹ کیا۔  


 ایشیا کپ میں 357 رنز کے ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے  پاکستان کی پہلی وکٹ 17 کے سکور پر گری ۔ امام الحق 9 سکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ امام الحق کو  بمرا نے آئوٹ کیا۔  گرین شرٹس کو جیت کے لیے  357  رنز کا ٹارگٹ  ملا ہے۔


 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 357 رنز کا ہدف دیا ہے۔  ریزرو ڈے میں  پاک بھارت میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا جس میں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔


بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 122 ، کے ایل راہول نے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،  کپتان روہت شرما نے 56 اور شمبن گِل نے 58 رنز بنائے ۔

مصنف کے بارے میں