بارش رکتے ہی  کولمبو میں میچ شروع،68 کے سکور پر پاکستان کے 3  کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ، ٹیم مشکلات کاشکار

بارش رکتے ہی  کولمبو میں میچ شروع،68 کے سکور پر پاکستان کے 3  کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ، ٹیم مشکلات کاشکار

کولمبو: کولمبو میں بارش رک گئی۔ بارش رکتے ہی ایشیا کپ کا پاک بھارت میچ دوبارہ شروع ہوا۔ پاکستان  کی ٹیم مشکلات کاشکار ہے۔ پاکستان نے اب تک 16.3 اوروں میں 68  سکور بنائے ہیں اوراسکے تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ پاکستان نے بارش رکنے کے بعد بیٹنگ  کا آغاز کیا تو محمد رضوان بھی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔رضوان سے قبل  آئوٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے۔  انہوں نے 10 سکور بنائے ۔ ان کوپانڈیا نے آئوٹ کیاتھا۔  

 ایشیا کپ میں 357 رنز کے ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے  پاکستان کی پہلی وکٹ 17 کے سکور پر گری ۔ امام الحق 9 سکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ امام الحق کو  بمرا نے آئوٹ کیا۔  گرین شرٹس کو جیت کے لیے  357  رنز کا ٹارگٹ  ملا ہے۔

 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 357 رنز کا ہدف دیا ہے۔  ریزرو ڈے میں  پاک بھارت میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا جس میں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔


بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 122 ، کے ایل راہول نے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،  کپتان روہت شرما نے 56 اور شمبن گِل نے 58 رنز بنائے ۔شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک ، ایک وکٹ لی۔

مصنف کے بارے میں