Get Alerts

سپریم کورٹ نے تیزاب حملہ آور کی سزا کی اپیل خارج کر دی، جسٹس ہاشم کاکڑ کا سخت ردعمل

سپریم کورٹ نے تیزاب حملہ آور کی سزا کی اپیل خارج کر دی، جسٹس ہاشم کاکڑ کا سخت ردعمل

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے رشتہ مانگنے پر خاتون پر تیزاب پھینکنے والے ملزم فاروق شاہ کی عمر قید کی سزا کی اپیل مسترد کر دی۔ جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے کہا کہ ملزم نے تیزاب پھینک کر غلط کام کیا، ناکام عاشق تھا تو خود کو مار کر تاریخ میں نام بنا لیتا۔

ملزم کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملزم 13 سال سے جیل میں ہے اور گواہوں کے بیانات میں تضاد موجود ہے، تاہم استغاثہ نے بتایا کہ رشتہ انکار پر ملزم نے تیزاب حملہ کیا۔

عدالت نے انسداد دہشت گردی کی دفعہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا، کیونکہ یہ تیزاب گردی کے تیز اور مؤثر ٹرائل کے لیے شامل کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ نے ملزم کی اپیل خارج کرتے ہوئے عمر قید کی سزا کو برقرار رکھا۔

ٹیگز: