Get Alerts

ایشیا کپ ٹی 20 : بنگلادیش نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا

ایشیا کپ ٹی 20 : بنگلادیش نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا

ابوظہبی: ایشیا کپ ٹی 20 کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ میچ گروپ ’بی‘ کے تحت ابوظہبی کے میدان میں کھیلا جا رہا ہے۔ بنگلادیشی کپتان لٹن داس نے ٹاس کے بعد کہا کہ چونکہ یہ ان کا ٹورنامنٹ میں پہلا میچ ہے، اس لیے وہ پہلے بولنگ کرکے کنڈیشنز کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہا ہے، جبکہ ہانگ کانگ اس سے قبل افغانستان کے ہاتھوں شکست کھا چکا ہے۔

ٹیگز: