Get Alerts

مرکزی بینک کے ذخائر میں نمایاں بہتری، 3.4 کروڑ ڈالر کا اضافہ

مرکزی بینک کے ذخائر میں نمایاں بہتری، 3.4 کروڑ ڈالر کا اضافہ

کراچی : پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کا حجم 14 ارب 33 کروڑ 63 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 19 ارب 68 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں، جن میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود 5 ارب 34 کروڑ 46 لاکھ ڈالر بھی شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ اضافہ معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے، جو روپے کے استحکام، درآمدی ادائیگیوں اور بیرونی قرضوں کی واپسی میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اگر ترسیلات زر اور برآمدات میں مزید اضافہ ہوا تو ذخائر کی پوزیشن مزید بہتر ہو سکتی ہے۔