Get Alerts

ویمنز ٹی20 ایشیا کپ، پاکستان کا آج سیمی فائنل میں سری لنکا سے مقابلہ

ویمنز ٹی20 ایشیا کپ، پاکستان کا آج سیمی فائنل میں سری لنکا سے مقابلہ

 دبئی :ویمنز ٹی20 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ رات ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔

 گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 40 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

 پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج ہونے والے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم اتوار کو فائنل میں بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ٹیگز: