لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبہ کو کالجز سے نکالنے سے روک دیا۔ افغان میڈیکل طلبہ کو تعلیمی اداروں سے نکالنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
جسٹس خالد اسحاق نے 30 سے زائد افغان میڈیکل طلبہ کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار طلبہ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ انہیں میڈیکل کالجز سے بے دخل نہ کیا جائے۔
عدالت نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبہ کے خلاف تادیبی یا اخراج کی کارروائی سے روکتے ہوئے مزید کارروائی 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔