اسلام آباد: پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔ وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن کے معاملات اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت متوقع ہے۔