واشنگٹن: پینٹاگون میں نائن الیون کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ نائن الیون کے سانحے کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا، دہشت گرد حملوں میں ہزاروں افراد جان سے گئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا آج بھی دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا ہے، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ امریکا کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا رہا ہے۔ ایران کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا کسی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔