Get Alerts

وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کا سر قلم کرنے پر 11 لاکھ روپے انعام کا اعلان

وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کا سر قلم کرنے پر 11 لاکھ روپے انعام کا اعلان

 نیو دہلی: بی جے پی یوتھ ونگ بنگال کے رکن نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینر جی کے سر کی قیمت لگا دی ہے۔ یوگیش واشنے کی جانب سے ممتا بینرجی کا سر قلم کرنے پر 11 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

بی جے پی رکن کے یونین منسٹر مختار عباس نقوی نے بھارتی پارلیمنٹ میں اس بیان کی مذمت کی۔

مختار عباس نقوی نے یوگیش واشنے کے بیان پر حکومت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی کی جانب سے یوتھ لیڈر یوگیش کے بیان کو مسترد کر دیا گیا۔

ادھر راجیہ سبھا میں ممتا بنرجی کے سر کی بولی لگانے پر خواتین ارکان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں لوگ گائے کی حفاظت کر رہے ہیں لیکن خواتین پر ظلم کئے جا رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں