Get Alerts

لاپتہ ہونے والی 7سالہ بچی کی لاش مل گئی، فاطمہ گھر سے دودھ لینے گئی تھی

 لاپتہ ہونے والی 7سالہ بچی کی لاش مل گئی، فاطمہ گھر سے دودھ لینے گئی تھی

قصور:ورثا ء کے مطابق 7 سالہ فاطمہ گھر سے دودھ لینے گئی لیکن واپس نہ آئی. پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا. قصور میں 7 سالہ معصوم کلی کوکسی نے مسل دیا.قصور میں تھانہ صدر کے علاقہ میں 7 سالہ بچی فاطمہ کونا معلوم ملزمان نے مبینہ اغوا کے بعد موت کی نیند سلا دیا.

پولیس نے اطلاع ملنے پر ایک زیر تعمیر مکان سے کمسن بچی کی لاش برآمد کر لی. جسے پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیاگیا.
ورثا ء کے مطابق فاطمہ گھر سے دودھ لینے گئی لیکن واپس نہ آئی . وہ اہل علاقہ کے ہمراہ گلی محلوں میں بچی کو ڈھونڈتے رہے لیکن آخر اس کی لاش مل گئی.بچی کے والدین کاکہنا ہے کہ انہیں انصاف چاہیئے،،،پولیس جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرے.

ٹیگز: