پائیریٹس آف کیریبئین کا نیا ٹریلر جاری

پائیریٹس آف کیریبئین کا نیا ٹریلر جاری

نیو یارک:مشہور و معروف ہالی ووڈ کامیڈی ایڈونچر فلم سیریز پائیریٹس آف دی کیریبئن سلسلے کی اگلی فلم’پائیریٹس آف دی کیریبئن: ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
یہ سیریز کی پانچویں کڑی ہے جس کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح بہادر اور نِڈر جیک اسپیرو کے گِرد گھومتی ہے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نامعلوم خزانے کی تلاش میں سمندری سفر پر نکلتا ہے اورراہ میں حائل دشمنوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرتا ہے۔

دل دہلا دینے والی مہم جوئی پر مبنی اس پانچویں اور آخری داستان کو جیری بریکہیمر پروڈیوس کر رہے ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں جانی ڈیپ کے علاوہ جیوفری رش، اورلینڈو بلوم ، برینڈن ٹھیویز، کیون میک نیلی اورجیویئر بارڈمین اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دِکھائی دیں گے۔ان کے علاوہ کچھ نئے کردار بھی فلم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔


250ملین ڈالر لاگت سے بننے والی والٹ ڈزنی پکچرز کی ایکشن اورایڈونچر سے بھرپور نئی فینٹسی کامیڈی فلم موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت 26مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔