Get Alerts

کلبھوشن کی سزا پر عملدرآمد،سخت ترین انتظامات کئے جائیں گئے

کلبھوشن کی سزا پر عملدرآمد،سخت ترین انتظامات کئے جائیں گئے

لاہور:بھارتی فوج کے آفیسر کلبھوشن یادیو کو پاکستان نے سزائے موت کا فیصلہ سنایا اب اس سزا پر عمل کروانے کے لیے سخت ترین انتظامات کئے جائیں گئے۔ مشرقی بارڈر پر بھارتی فوج کی ہر نقل وحرکت پر نظر رکھی جائے گی،ورکنگ باونڈری،ایل او سی پاکستان آرمی اور رینجرز معمول سے زیادہ چوکس نظر آئیں گی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ اور سشما سوراج کی طرف جانے والی دھمکیوں کے بعد پاکستان حکام کے اعلیٰ سطح کے اجلاس ہوئے جس میں فیصلہ کیا گیا بھارت کی دھمکیوں میں نہیں آیا جائے گا۔پاکستان بری ،بحری اور فضائی سرحدوں کا پوری طاقت سے تحفظ کیا جائے گا اور پاکستان کی طرف آنے والے ہر قدم کو کچل دیا جائے گا۔دشمن کی ہر غلطی کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گ۔ا