پاکستان کا ایک لاکھ 79 ہزار کا حج کوٹہ بحال ہو گیا ہے: سردار یوسف

پاکستان کا ایک لاکھ 79 ہزار کا حج کوٹہ بحال ہو گیا ہے: سردار یوسف

اسلام آباد: وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے حج پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کابینہ نے جج پالیسی 2017 کی منظوری دیدی ہے اور نئی پالیسی کے تحت حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ مکہ میں تمام عازمین کو عزیزیہ بلڈنگ میں ٹھہرایا جائے گا۔ پاکستان کا ایک لاکھ 79ہزار کا حج کوٹہ بحال ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا رواں سال حج درخواستیں 17 اپریل سے 26 اپریل تک وصول کی جائیں گی اور سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی 28 اپریل کو ہو گی۔ حج درخواستیں 10 مخصوص بینکوں کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔ 50 فیصد عازمین براہ راست مدینہ جائیں گے۔ تمام حاجیوں کو واپسی پر 5 لیٹر آب زم زم ایئر پورٹ پر فراہم کیا جائے گا۔

وزیر مذہبی امور نے کہا ایک لاکھ 7 ہزار 526 افراد سرکاری طور پر اور 71 ہزار 684 عازمین حج ادا کریں گے۔ ہرشخص 7 سال میں ایک بار حج ادا کر سکےگا جبکہ 45 سے زائد عمر کی خواتین بغیر محرم کے حج کر سکیں گی۔ سردار یوسف نے کہا حجاج کرام کو چوبیس گھنٹے ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی اور حاجیوں کو تین وقت کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں