Get Alerts

صبا قمر نے آئندہ سال شادی کرنے کااشارہ دے دیا

صبا قمر نے آئندہ سال شادی کرنے کااشارہ دے دیا

لاہور: ادکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ وہ 2018ءمیں شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ہر انسان کو شادی کرنے کا حق ہے اور میرے خیال میں اس وقت میری عمر مناسب ہے کہ میں شادی کرلوں مگر میں اس کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتی لیکن ہو سکتا ہے کہ میں اگلے سال شادی کر لوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے غربت کا دور دیکھا ہے اور اب خدا کی ذات نے مجھے عزت، شہرت اور دولت، تینوں چیزوں سے نواز رکھا ہے۔ ضروری نہیں کہ میرا ہونے والا جیون ساتھی امیر ہو، صرف اس کا کردار اچھا ہونا چاہیے اور وہ شادی کے بعد صرف مجھ سے مخلص اور ایک اچھے دوست کی طرح رہے تو میرے خیال سے ازدواجی زندگی اچھی گزرے گی۔