نواز شریف نے نیب مقدمات کو فراڈ مقدمات قرار دے دیا

نواز شریف نے نیب مقدمات کو فراڈ مقدمات قرار دے دیا

اسلام آباد: احتساب عدالت کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے نیب مقدمات کو فراڈ مقدمات قرار دیتے ہوئے کہا کہا مقدمے کے تمام حقائق سمانے آ رہے ہیں اور وہ 40 لوگ کون تھے جو جے آئی ٹی میں شامل تھے اور ہیروں کی مدد کی جبکہ بدعنوانی آج تک کسی کو نظر نہیں آئی لیکن ناانصافی سب کو نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اقامے پر آیا وہ بھی جھوٹ ثابت ہوا اور غلط فیصلے کے بعد غلط کیس سے حقائق نکل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی ائر لائن کے سابق ایم ڈیز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کی تفتیش اور جھوٹ سب کے سامنے ہے اور واجد سے پوچھا گیا کہ وہ کون لوگ تھے تو انہوں نے کہا میں نہیں بتا سکتا۔ نواز شریف نے کہا ہم جاننا چاہتے ہیں یہ نامعلوم افراد کون تھے اور کہاں سے آئے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا جو پارٹی چھوڑ کر گئے وہ سونے جیسے لوگ نہیں تھے اور پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے لیے میرے دل میں قدر نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں