لاہور: غلط پاسورڈ لگانے پر موبائل فون 48 سال کے لیئے لاک ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیویارکر میں بطوررائٹر کام کرنے والے ایوان اوسنوس کے ساتھ انہونی ہوگئی ۔ انہوں نے ایک ٹؤیٹ میں اپنی مشکل بیان کی اور اس مشکل میں ایوان کو ڈالنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کا بیٹاہی تھا۔
ایوان کا کہنا ہے کہ اس کے تین سالہ بیٹے نے ان کا آئی پیڈ کھولنے کی کوشش کی ناکامی کی صورت میں اس نے یہ کوشش اتنی بار دہرائی کہ آئی پیڈ لاک ہوگیا ۔ اور اسکرین پر ابھرنے والے پیغام میں بتایا کہ اب دوبارہ کوشش 25، 536،442 منٹوں بعد کی جائے ۔ جس کا سیدھا سیدھا مطلب 48 سال بعد کھولنے کی کوشش کریں ۔
Uh, this looks fake but, alas, it’s our iPad today after 3-year-old tried (repeatedly) to unlock. Ideas? pic.twitter.com/5i7ZBxx9rW
— Evan Osnos (@eosnos) April 6, 2019
آئی پیڈ میں لاک آوٹ ایپل ڈیوائس کا حفاظتی فیچر ہے جو بار بار پاس ورڈ لگانے سے حرکت میں آجاتا ہے ۔جتنی دفعہ غلط پاس ورڈ لگایا جائے گا اتنی دفعہ ہی لاک آوٹٹائم بڑھاتا جائگا۔
آئی پیڈ انتظامیہ کا کہناہے کہ اس کو اگر ری سٹور کردیا جائے تو لاک اوپن ہو جائیگا تاہم اس میں موجود تمام ڈیٹا ڈلیٹ ہو جائیگا۔