Get Alerts

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1لاکھ 7ہزار 64 تک پہنچ گئی 

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1لاکھ 7ہزار 64 تک پہنچ گئی 

پیرس: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1لاکھ 7ہزار 64  تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری ذرائع سے حاصل کردہ اعدادو شمار کے مطابق دسمبر چین میں ا س وبا کے  پھیلنے کے بعد سے دنیا کے 193ملکوں میں کورونا کے ایک کروڑ چوہتر لاکھ پانچ ہزار دو سو نوے کیسز کا اندراج کیا گیا، جن میں سے تین لاکھ چوالیس چھ سو افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے فراہم کردہ اعداد شمار کے مطابق اٹلی میں مجموعی طور پر ایک لاکھ باون ہزار دو سو اکہتر افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سے 19,882 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اسی طرح سپین میں  کل 161,852افراد متاثر ہوئے جان میں 16,353افراد لقمہ اجل بنے۔فرانس میں کورونا کے مجموعی طور 129,654افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سی13,832ہلاکتیں ہوئیں۔جس کے بعد برطانیہ میں کورونا وائرس کے مجموعی طور 78,991 کیسسز کا اندراج کیا گیا جن میں سی9,875افراد ہلاک ہوئے۔

اس طرح چین بشمول ہانگ کانگ اور مکاﺅ میں کل 81,953کیسسز کا اندراج ہوا جن میں سے 3339افراد ہلاک ہوئے جبکہ 77525افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔یورپ میں 898,273کیسسز سامنے آئے جبکہ 73,948اموات ہوئیں۔جبکہ امریکہ اور کینڈا میں 537512افراد متاثر ہوئے اور 20,560افراد ہلاک ہوئے۔ایشیاء میں134227کیسسز سامنے آئے اور 4734اموات ہوئیں۔

مشرق وستطی میں 96,598 کیسسز سامنے آئے اور 4649افراد ہلاک ہوئے ہیں۔لاطینی امریکہ اور کیربین جزائر میں 57,797کیسسز درج ہوئے اور 2,381 افراد لقمہ اجل بنے،جبکہ افریقہ میں13, 297کیسسز سامنے آئے اور 726 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔