ڈرامہ میرے پاس تم ہو چھوڑنے کا غم مناتی ایک اداکارہ

ڈرامہ میرے پاس تم ہو چھوڑنے کا غم مناتی ایک اداکارہ
سورس: file photo

لاہور، اداکارہ عروہ حسین آج بھی غمگین ہیں ۔  اداکارہ عروہ حسین مشہورہونے والے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے کردار کوٹھکرانے پر آج بھی افسوس کرتی ہیں۔

سال 2014 میں فلم ’نامعلوم افراد‘ سے کرئیرکا آغازکرنے والی اداکارہ وماڈل عروہ حسین نے ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ  وہ  مشہور و معروف ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کا حصہ تھیں اور انہوں نے ڈرامے کے کچھ منظر بھی عکس بند کروائے تھے۔

 اداکارہ نے بتایا کہ وہ ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں رومی کی ٹیچرمس ہانیہ کا کردار ادا کررہی تھیں لیکن اسی دوران وہ اپنی فلم ’ٹچ بٹن‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھیں۔ فلم کے ایک کردار کے بیرون ملک جانے کے باعث انہیں اپنے کچھ مناظران کے ساتھ وقت سے پہلے عکس بند کروانے پڑگئے جس کی وجہ سے انہوں نے ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں مس ہانیہ کے کردارکے لیے منع کردیا، حتی کہ وہ ڈرامے کے کچھ منظرعکسبند کرواچکی تھیں اورڈرامے میں ان مناظرکو پزیرائی بھی ملی۔

 اداکارہ نے کہا کہ انہیں آج بھی اپنے اس فیصلے پر افسوس ہے کہ انہوں نے اس ڈرامے میں کام سے کیوں منع کیا۔