جھولوں سے بچوں کے گرنے کے دو مختلف حادثات، 4 بچے زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

جھولوں سے بچوں کے گرنے کے دو مختلف حادثات، 4 بچے زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

لاہور: عید  پر جہاں شہریوں نے تفریح گاہوں اور  پارکون کا رخ کیا وہیں لاہور اور کراچی میں جھولوں سے بچوں کے گرنے کے دو مختلف حادثات پیش آئے ،جن میں  4 بچے زخمی ہوئے، ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

کراچی کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن کا رہائشی 10 سالہ بچہ اہل خانہ کے ہمراہ رولر کوسٹر رائڈ کے دوران سیفٹی بیلٹ کھول کر کھڑا ہوگیا تھا، جس کے بعد وہ خود کو نہ سنبھال پانے کے باعث گر کر زخمی ہو گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔ڈائریکٹر سفاری پارک امجد زیدی کا کہنا تھا کہ بچے کو لوگوں نے بہت کہا لیکن اس نے سیفٹی بیلٹ نہیں لگائی جس کے باعث حادثہ ہو گیا۔

ریس کورس میں بچے جمپنگ جھولا جھول رہے تھے کہ اچانک جھولا گر گیا، جھولا گرنے سے تین بچے معمولی زخمی ہوگئے۔

ریس کورس پارک انتظامیہ نے بچوں کو جھولے سے بحفاظت نکال لیا اور واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے زخمی بچوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کردی گئی۔

مصنف کے بارے میں