کراچی، زخمی ڈاکو کو سرعام گولیاں مارنے والا شہری گرفتار

کراچی، زخمی ڈاکو کو سرعام گولیاں مارنے والا شہری گرفتار

کراچی: کراچی میں سپر ہائی وے پر جنجال گوٹھ میں زخمی ڈاکو کو سرعام گولیاں مارنے کی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے فائرنگ کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہسر  کے مطابق گزشتہ روز 3 ڈاکو نوجوان سے موٹرسائیکل چھین رہے تھے تو مزاحمت پر ڈاکوؤں نے مطیع اللہ نامی نوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ڈاکو فرار ہورہے تھے تو شہریوں نے پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے عوام پر فائرنگ کی جس سے ان کا اپنا ہی ایک ساتھی زخمی ہوگیا اور دو ڈاکو زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

زخمی نوجوان مطیع اللہ کے چچا جاوید کو کسی نے کہا کہ تمہارا بھتیجا ڈاکوؤں نے قتل کردیا ہے تو جاوید نے طیش میں آکر ڈاکو کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈاکو کو گولیاں مارنے والے جاوید کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

مصنف کے بارے میں