سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 800 روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 800 روپے کا اضافہ
کیپشن: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 800 روپے کا اضافہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 109100 ہو گئی ہے اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اس کی مارکیٹ میں 93536 روپے میں خریدوفروخت ہوئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 15 ڈالر اضافہ ہوا۔ اس کی عالمی سطح پر 1752 ڈالر میں فروخت ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی اور 10 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کم ہو گئی تھی۔

اس سے قبل 9 اگست کو سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔