ہوائی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سےہلاکتوں کی تعداد 67 ہو گئی

ہوائی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سےہلاکتوں کی تعداد 67 ہو گئی
سورس: File

ہوائی:  ماوئی کے جنگلات میں لگی آگ سے مرنے والوں کی تعداد 67 ہو گئی۔

گورنر کے مطابق جلے ہوئے گھروں میں اب بھی کئی افراد کی لاشیں موجود ہوسکتی ہیں۔تلاش کرنے والی ٹیمیں لہینا کے دھواں دار کھنڈرات میں تلاش کو اب بھی جاری رکھے ہوئی ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ  ہوائی کے حکام اس بات کا تعین کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ آگ تاریخی ریزورٹ ٹاؤن میں اتنی تیزی سے کیسے پھیلی۔


حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے 1,000 عمارتوں کو نذر آتش کر دیا تھا اور ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا تھا، جس کی تعمیر نو کے لیے ممکنہ طور پر کئی سال اور اربوں ڈالر درکار ہیں۔

یہ آگ ریاست کی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت بن گئی، اس نے سونامی کو پیچھے چھوڑ دیا جس نے ہوائی کے ریاستہائے متحدہ میں شامل ہونے کے ایک سال بعد 1960 میں ہوائی کے بڑے جزیرے پر 61 افراد کی جان لے لی۔

مصنف کے بارے میں