خیبر پختونخوا:  گھر سے بندر کا بچہ اور 8 ماہ کا کالا ریچھ برآمد

خیبر پختونخوا:  گھر سے بندر کا بچہ اور 8 ماہ کا کالا ریچھ برآمد
سورس: File

مالاکنڈ:  خیبر پختونخواہ کے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے مالاکنڈ ضلع میں ایک گھر سے چار جنگلی جانور برآمد کیے، جن میں ایک کالا ریچھ اور تین بندر شامل ہیں۔

رینج آفیسر مالاکنڈ ماجد خان نےبتایا کہ کے پی وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے ضلع کے بٹ خیلہ کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں ایک آٹھ ماہ کے کالے ریچھ کے بچے اور صرف چند ماہ کے تین چھوٹے بندروں کو غیر قانونی طور پر رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چھاپے کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف صوبے کے جنگلی حیات کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ماجد خان نے مزید کہا کہ جانوروں کو فروخت کے لیے رکھا گیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ کالے ریچھ کو پشاور چڑیا گھر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ بندروں کو مالاکنڈ وائلڈ لائف سفاری پارک منتقل کیا جائے گا۔


قانون کے تحت صوبے میں کسی بھی پرائیویٹ شخص کی جانب سے آگاہی کے نام پر جنگلی حیات کی نمائش اور ہینڈلنگ پر پابندی ہے۔

کے پی حکومت کے جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع ایکٹ، 2015 کے مطابق، تمام جنگلی جانور، آزادانہ یا قیدی،قابو پانے والا یا بے قابو، صوبے کے علاقائی دائرہ اختیار میں پائے جانے والے کو حکومت کی ملکیت تصور کیا جائے گا۔کوئی بھی شخص کسی بھی جنگلی جانور (مردہ یا زندہ) کو  اپنے پاس نہیں رکھ سکتاجب تک کہ اس کے پاس سرٹیفکیٹ یا لائسنس نہ ہو۔

یاد رہےگزشتہ ماہ اسی طرح کے ایک واقعے میں کراچی جانے والی بس سے 14 بندر برآمد کیے گئے تھے اور بعد میں انہیں کراچی زولوجیکل گارڈن کی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں