صدر نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیر اعظم تعیناتی کی منظوری دیدی، کل حلف اٹھائیں گے

صدر نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیر اعظم تعیناتی کی منظوری دیدی، کل حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔انوار کاکڑ کل حلف اٹھائیں گے۔ 

صدر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس منظور کی خبر ٹویٹ کی گئی جس میں صدر کو نگراں وزیر اعظم کی تعیناتی کے لیے منظوری پر دستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت کی۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض الحق نے ملاقات میں سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق کیا تھا اور سمری صدر کو بھجوائی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں