انوار الحق کاکڑ نگران وزیر اعظم مقرر

انوار الحق کاکڑ نگران وزیر اعظم مقرر

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے نگران وزیر اعظم کیلئے  انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔ 

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے راجہ ریاض نے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انوار الحق کاکڑ کے نام پر میں نے اور وزیر اعظم نے اتفاق کیا ہے۔ انوار الحق کاکڑ کا نام میں نے دیا تھا۔ 

انوار الحق کاکڑ 2018ء سے پاکستانی سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے جنرل نشست پر آزاد امیدوار کے طور پر ایوان بالا پاکستان کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے 12 مارچ 2018ء کو سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔وہ باپ کے اشتراک سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔