Get Alerts

پاکستان کا امریکہ سے کالعدم بی ایل اے ، مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دینے کا خیرمقدم

پاکستان کا امریکہ سے کالعدم بی ایل اے ، مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دینے کا خیرمقدم

اسلام آباد :  پاکستان نے امریکہ کی جانب سے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے ذیلی گروپ مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے مجید بریگیڈ کو یکم جولائی 2024 سے پہلے ہی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تھا۔ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پاکستان میں کئی ہلاکت خیز حملوں میں ملوث ہیں، جن میں جعفر ایکسپریس اور خضدار میں بس پر حملے شامل ہیں۔ ان کارروائیوں میں بے گناہ شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک واضح اور دوٹوک مؤقف رکھتا ہے، اور اس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ان قربانیوں کے باعث نہ صرف ملک کے اندر بلکہ پورے خطے اور عالمی سطح پر انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔

دفتر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے عوام کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، اور اس عالمی خطرے سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

ٹیگز: