لاہور: یومِ آزادی کے جشن کے موقع پر صرف دو دن باقی ہیں اور شہر کے بازار خوشیوں سے بھر گئے ہیں۔ اردو بازار سمیت دیگر مارکیٹس سبز ہلالی پرچموں اور قومی رنگوں سے رنگین ہو گئے ہیں۔
بچوں کے لیے سبز ٹوپیاں، جھنڈیاں، گھڑیاں، باجے اور شرٹیں مختلف دکانوں پر دستیاب ہیں اور شہری ان اشیاء کی خریداری میں مصروف ہیں۔
خریداری کے اس موسم میں بازاروں میں خاصا رش دیکھا جا رہا ہے اور لوگ جشنِ آزادی کی خوشیاں منانے کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔