لاہور: جیل روڈ لاہور سے آن لائن ٹیکسی رائیڈ کے دوران شہری کا قیمتی سامان لے کر فرار ہونے والے 4 رکنی گینگ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے ملزمان کی ٹریسنگ کی گئی، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گروہ کو گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان آن لائن ٹیکسی ایپ کا استعمال کر کے مسافروں کا قیمتی سامان لوٹتے تھے۔ پولیس نے گروہ کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے اور ماضی میں کی گئی وارداتوں کا بھی ریکارڈ کھنگالا جا رہا ہے۔