لاہور/مری : مری کے عوام اور سیاحوں کے لیے خوشخبری! وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر مری کے باغات اور سیاحتی مقامات کی بحالی کے لیے "مری پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی" (MPHA) قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔ ایجنسی کے قیام کی سمری جلد وزیر اعلیٰ پنجاب کو منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔
ایجنسی کے قیام کا مقصد مری کے قدرتی حسن، باغات اور تفریحی مقامات کی نگہداشت اور ترقی کو یقینی بنانا ہے، تاکہ مقامی افراد اور سیاحوں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔
اس پیش رفت سے مری میں سیاحت کو فروغ ملنے کی توقع ہے، اور مقامی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔