Get Alerts

وزیر خزانہ کی جانب سے نجکاری کے ذریعے معیشت میں بہتری لانے کی کوشش

وزیر خزانہ کی جانب سے نجکاری کے ذریعے معیشت میں بہتری لانے کی کوشش

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جمع کیا جانے والا محصول ریاستی ملکیتی اداروں پر ضائع ہو رہا ہے، اور اسی وجہ سے حکومت نے 24 سرکاری ملکیتی اداروں کو نجکاری کمیشن کے حوالے کر دیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت میں پرائیویٹ سیکٹر کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا، اور ابتدائی طور پر 24 میں سے 8 ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ادارے اس وقت 5.89 ٹریلین روپے کے خسارے میں ہیں۔

محمد اورنگزیب نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس جو ریوینیو اکٹھا کیا گیا، وہ ان خساروں کی بھرپائی میں ضائع ہو گیا۔ حکومت اس وقت سرکاری ملکیتی اداروں میں اصلاحات کر رہی ہے تاکہ ان کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منافع دینے والے اداروں کو بھی نجی شعبے کے حوالے کرنا ایک اچھا قدم ہوگا، جس سے ان اداروں کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

وزیر خزانہ نے سندھ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صوبے نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ایک بہترین ماڈل تیار کیا ہے، جس سے نجی شعبے کے ساتھ تعاون کو فروغ ملے گا۔

ٹیگز: