Get Alerts

اسلام آباد کے بعد راولپنڈی میں بھی بدھ کو عام تعطیل، ضلعی انتظامیہ کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد کے بعد راولپنڈی میں بھی بدھ کو عام تعطیل، ضلعی انتظامیہ کا نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بعد جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی 14 اگست کی تیاریوں کے سلسلے میں بدھ کے روز مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، تعطیل کا اطلاق تمام صوبائی محکموں اور سرکاری اداروں پر ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد انتظامیہ نے بھی یومِ آزادی کے پیش نظر 13 اگست (منگل) کو مقامی چھٹی کا اعلان کیا تھا۔ جس کے تحت شہر کے تمام تعلیمی ادارے، نجی دفاتر اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

اسلام آباد کے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

ٹیگز: