ممبئی : بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن پہلی مرتبہ مقبول کرائم پروگرام کی میزبانی کرتے دکھائی دیں گے۔ ان کی میزبانی میں پروگرام کا نیا سیزن 31 اگست 2026 سے نشر ہونے جارہا ہے۔
نئے سیزن میں حقیقی واقعات سے متاثرہ جرائم کی کہانیاں پیش کی جائیں گی۔ حال ہی میں جاری ہونے والے پرومو میں اجے دیوگن اپنی پُرسنج آواز میں ناظرین کو محتاط رہنے اور اپنے اردگرد کے حالات پر نظر رکھنے کا پیغام دیتے دکھائی دیے۔
اداکار نے اس پروگرام کا حصہ بننے کو محض ایک ٹی وی ذمہ داری کے بجائے ناظرین کے لیے اہم پیغام پہنچانے کا موقع قرار دیا ہے۔
نیا سیزن 31 اگست کو رات 10:30 بجے بھارتی ٹی وی چینلز پر نشر ہوگا۔