Get Alerts

اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی دوروں کے تبادلے کے بعد مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے قائم دوطرفہ ادارہ جاتی طریقہ کار کے تحت ہونے والی پیش رفت سے نائب وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں تعاون اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

نائب وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے حصول کا واحد مؤثر راستہ ہیں۔

ٹیگز: