Get Alerts

ملک بھر کی عدالتوں میں یکساں ای فائلنگ نظام کے قیام پر پیش رفت

ملک بھر کی عدالتوں میں یکساں ای فائلنگ نظام کے قیام پر پیش رفت

اسلام آباد(ذیشان سید)چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرِ صدارت قومی سطح پر یکساں ای فائلنگ نظام کے قیام کے لیے اہم اجلاس ہوا۔ سپریم کورٹ نے نیشنل ای فائلنگ فریم ورک کی تیاری کے لیے بار سے مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔
مجوزہ نظام کے تحت سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور ضلعی عدالتوں میں ای فائلنگ کا یکساں طریقہ کار رائج کیا جائے گا۔ اس نظام سے وکلاء اور سائلین کے لیے مقدمات دائر کرنا آسان، کیسز کی ٹریکنگ مؤثر اور عدالتی ریکارڈ کا الیکٹرانک نظام یکساں بنانے میں مدد ملے گی۔
اجلاس میں نیشنل ای فائلنگ فریم ورک کی تیاری اور اس حوالے سے بار کی تجاویز لینے پر بھی غور کیا گیا۔ اس سلسلے میں آئندہ اجلاس 20 اگست کو ہوگا۔

ٹیگز: