والدہ کے بلوں کی ادائیگی کیلئے اداکاری کا شعبہ اپنایا تھا، انجلینا جولی

والدہ کے بلوں کی ادائیگی کیلئے اداکاری کا شعبہ اپنایا تھا، انجلینا جولی

نیو یارک: ہالی وڈ سپر اسٹار انجیلینا جولی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ کے بلوں کی ادائیگی میں مدد کیلئے اداکاری کا شعبہ اپنایا تھا۔ ایک انٹرویو میں 42 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ وہ اداکاری کے شعبہ میں آ گئیں اور اپنے کیریئر میں کامیابی کا مزہ چکھنے کے باوجود کیمرے کے سامنے آرام محسوس نہیں ہوا۔

انجیلینا جولی نے کہا کہ ایک اداکارہ بننے کیلئے جو کچھ ہونا چاہئے مجھ میں اس سے بہت کچھ میری فطرت میں نہیں ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اداکارہ بن سکتی تھی میں بہت خوش قسمت ہوں لیکن مجھے ادراک ہے کہ یہ میری والدہ کیلئے کتنی اہمیت رکھتا تھا۔ اداکاری میرے لئے ایک ملازمت تھی اور میں اپنی والدہ کے بلوں کی ادائیگی کیلئے ان کی مدد کرنا چاہتی تھی۔ یہ ایک تخلیقی کام تھا جس میں آپ مختلف زمانے ، تاریخ ، لوگوں کو اپنی ذات کے لئے مختلف پہلوؤں سے جان سکتے ہیں اور مختلف ہنر سیکھ سیکھتے ہیں۔ اس لئے ایک شخصیت کے طورپر افزائش اور سیکھنے کیلئے بہت شاندار کام ہے لیکن آپ ان لوگوں میں سے نہیں ہوتے ہیں۔

دی میلیفیشیئنٹ کی اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ہالی وڈ میں ان پر ایسا وقت بھی آیا جب انہیں شہرت کے دباؤ سے مقابلہ کرنا پڑا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جب وہ فلم انڈسٹری میں داخل ہوئیں تو وہ زندگی میں سامنے آنے والی آزمائشوں کیلئے ناتجربہ کار تھیں۔

انجیلینا نے کہا کہ آپ نوجوان ہیں اور آپ نہیں جانتے کہ آپ کیا ہیں کیونکہ آپ کے چہرے کے سامنے مائیکرو فون آ جاتا ہے اور آپ محض 17، 18 سال کے ہیں اور لوگ آپ سے آپ کی رائے پوچھ رہے ہیں جو کہ ابھی تک ہے ہی نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں