کراچی میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ٗ شہر میں ہفتے تک سردی کی لہر جاری رہے گی، محکمہ موسمیات

کراچی میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ٗ شہر میں ہفتے تک سردی کی لہر جاری رہے گی، محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے بدھ سے کراچی میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ہفتے تک سردی کی لہر جاری رہے گی,  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان شہر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بدھ سے کراچی میں سائبیریا  کی سرد ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے باعث شہر میں ہفتے تک سردی کی لہر جاری رہے گی۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا  تناسب 80  فیصد  ریکارڈ   کیا   گیا  جبکہ شہر میں ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ 24  گھنٹے میں شہر میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں